ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور ایم ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اس موقع پر بوسن روڈ پر 10کمرشل عمارتیں سیل کردی گئیں جبکہ متعدد تعمیرات مسمار کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق کی سربراہی میں ایم ڈی اے سکواڈ نے کارروائی کی اور بوسن روڈ پر قائم بغیر نقشہ عمارات اور پٹرول پمپ کو بھی سربمہر کردیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات مسمار کرکے سامان بھی تحویل میں لیا گیا۔ بوسن روڈ پر واقع لاءکالج، کلاتھ ہاؤس،سی این جی پمپ سمیت مختلف پلازے بھی نقشے اور منظوری نہ ہونے پر سیل کردیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی اور بغیر نقشہ عمارات کو کسی صورت چلنے نہیں دینگے، شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے والے مافیا کو قانون کے دائرے میں لائیں گے ۔ |
|