سیالکوٹ میں 11ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر
14-6-2023
لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے سیالکوٹ اور گجرات کا دورہ کر کے مقامی حکومتوں کے مختلف منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سیالکوٹ کے دورے میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر نگرانی پانچ ماہ کے دوران پنجاب میں گورننس کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ ضلع سیالکوٹ میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے 11 ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں 2045 تک واٹر سپلائی، نکاسی آب سمیت دیگر شہری ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہیں۔