راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی نے ہاؤسنگ سو سائٹیوں کی آڑ میں مبینہ جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ کی سرعام نمائش و استعمال کی شکایات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔کمیٹی میں ڈی سی راولپنڈی،سی پی او،ڈی جی آر ڈی اے، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی کو اختیار ہوگا وہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں کی حامل سوسائٹی کے خلاف سیل/منسوخی کی کارروائی کرسکے۔ذرائع کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تجویز دی گئی کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ افراد کی نشوونما کو روکنے کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن/سکیورٹی آڈٹ کیا جائے۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تمام سیکورٹی گارڈز کا بائیو میٹرک اور تصاویر کا ریکارڈ رکھا جائے۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ م |
|