اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے بھیکہ سیداں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مسمار کر دیں ۔ عملہ نے ممبر اسٹیٹ عفنان عالم کی نگر انی میں ۔بھیکہ سیداں میں سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 180 کمرے، 40 واش رومز، 22 کچن ، 30 چار دیواریوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا ۔ اس دوران 70کنال اراضی واگزار کرائی گئی ۔ آپریشن کا مقصد سیکٹروں کے لئے ایکوائر کردہ زمین سے تجاوزات ختم کرکے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنا ہے۔چیئرمین سی ڈی اےنور الامین مینگل نے کہا ہے کہ تجاوزات ختم کرکے بھیکہ سیداں میں باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ |
|