"زرمبادلہ کی بہتری کیلئے جو پیسے بیرون ملک ہ&
13-6-2023
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بیرون ملک اثاثوں پر ٹیکس نفاذ کیخلاف درخواستوں پر100 فیصد ٹیکس ادا کرنے کی ایف بی آر کی استدعا مستردکر دی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ملک کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے،زرمبادلہ کی بہتری کیلئے جو پیسے بیرون ملک ہیں وہ ملک میں رکھیں،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں تعاون کریں ۔ نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز" کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک اثاثوں پر ٹیکس نفاذ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، عدالت نے غیرمنقولہ پراپرٹی پر عائد100 فیصد ٹیکس دینے پر حکم امتناع جاری کردیااور فریقین کو غیرمنقولہ جائیدادوں پر50 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہاکہ فیصلے کااطلاق منقولہ جائیداد پر نہیں ہو گا ۔