اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگلات کی زمینوں پر قبضے کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں مائننگ پر تشویش کا اظہارکیا، عدالت نے چاروں صوبوں سے جنگلات کی زمینوں کو واگراز کرنے کےبارے میں تفصیلات طلب کر لیں۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق سپریم کورٹ میں جنگلات کی زمینوں پر قبضے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے مارگلہ ہلز میں مائننگ پر تشویش کا اظہارکیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ اسلام آباد کی طرف والے مارگلہ کے پہاڑوں پر درخت نظر آتے ہیں،مارگلہ ہلز کی دوسری طرف مائننگ ہو رہی ہے۔ |
|