بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سست ر
12-6-2023
بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سست روی کا شکار ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے 11 ماہ قبل بی آر ٹی کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے دوران کنٹریکٹر کی فراہم کردہ بینک گارنٹی اور دیگر چند دستاویزات جعلی نکلی تھیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مبینہ الزامات کے باعث بی آر ٹی کنٹریکٹر پر وزارتِ اعلیٰ کے دوران شہباز شریف نے پنجاب میں ٹھیکہ دینے پر پابندی لگائی تھی۔ 1 کھرب خرچ ہوچکے، پی ٹی آئی حکومت کا بی آر ٹی منصوبہ مکمل نہ ہوسکا دوسری جانب نیب نے بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا اور اس کے باوجود اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو سکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سے متعلق نیب نے محکمۂ جنگلات سے ریکارڈ منگوایا تھا اور محکمۂ جنگلات کے افسران سمیت مخ