ڈیجیٹل گرداوری کی دس لاکھ انٹریز، جمع بندی
12-6-2023
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)اب تک راولپنڈی ضلع کے1219خسروں میں ڈیجیٹل گرداوری کی دس لاکھ1ہزار69انٹریز ہوچکی ہیں۔ راولپنڈی کا ریونیو ریکارڈ مکمل کرنے کا کام نعروں تک محدود ہے۔اور کمشنر ڈیڈ لائن پر ڈیڈی لائن دے رہے ہیں۔ریونیو معاملات کو بہتر بنانے کیلئے راولپنڈی کی تحصیل کو تین ریونیو تحصیلوں میں تقسیم کرنے کے باوجود ایک ہی تحصیلدار کے پاس تینوں کا چارج ہے۔زرائع کے مطابق راولپنڈی ضلع میں کئی عشروں سے نامکمل ریونیو ریکارڈ(جمع بندیاں)کی تکمیل کیلئے کمشنر نے خصوصی ٹیم مقر رکی تھی۔جبکہ ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو کمشنر لیاقت علی چٹھہ نےہدایت کی تھی کہ جس پٹواری کی جمع بندی مکمل نہیں اس کومعطل کردیا جائے۔لیکن خصوصی ٹیم کی صرف تین ریونیو حلقوں میں نامکمل ریکارڈ کی نشاندہی پر ہی اپنے ہاتھوں سے ہی کمشنر نے ٹیم ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کی 181جمع بندیوں میں سے صرف 14مکمل ہیں۔اب ایک بار پھر کمشنر نے جمع بندیوں کی تکمیل کیلئے 30جون کی ڈیڈ لائن کا اعلان کیا ہے۔ادھر ڈیجیٹل گرداوری میں بھی سوائے راولپنڈی کے باقی تمام تحصیلوں میں گرداوری کا کام 99فیصد سے زیادہ ہوچکا ہے۔راولپنڈی کا کام96فیصد تک ہوا ہے۔بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈیجیٹل گرداوری دیہی علاقوں میں کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے339خسروں میں اب تک 3لاکھ 10ہزار8سو10انٹریٹز ہوچکی ہیں۔35اربن خسروں کی ڈیجیٹل گرداوری نہیں ہوئی ہے۔