وفاقی بجٹ24-2023، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 
12-6-2023
اسلام آ باد ( آئی این پی) پاکستان کے نئے وفاقی بجٹ 2023-24میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کل لاگت میں تقریباً 5بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ، این جی آئی اے کی کل لاگت 55.4 ارب سے 60.208 ارب روپے ہوجائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت منصوبہ بندی پہلے ہی 02 جون کو اسلام آباد میں اعلیٰ اختیاراتی حکومتی فیصلہ ساز ادارے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی (CDWP) کے اجلاس میں 5 ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے۔ حکومت نے اصل میں 2010 میں 7.5 بلین روپے کی لاگت سے منصوبے کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ 22.5 بلین روپے کی پہلی نظرثانی کی منظوری 2015 میں دی گئی تھی۔ دوسری نظر ثانی شدہ پی سی ون کے ساتھ دسمبر 2021 میں 51.298 بلین روپے کی لاگت سے ہوئی۔ 12 اکتوبر 2020 کو 55.4 بلین روپے کو گرین لائٹ کیا گیا۔