کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں تجاوزات مافیا 
10-6-2023
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں تجاوزات کی بھر مار کے بعد انتظامیہ نے عملی طور پر دکان داروں‘ ریڑھی اور تھڑا مافیا سمیت ناجائز پارکنگ کیخلاف خاموشی اکتیار کر لی ۔ صدر بینک روڈ‘ کلمہ چوک‘ ڈھوک سیداں‘ ٹنچ بھاٹہ‘ پیپلز کالونی‘ نیازی ٹاؤن‘ بائیس نمبر چوک‘ دھمیال روڈ اور گردو نواحی علاقوں میں اہلکاروں کی مبینہ نااہلی کے باعث تجاوزات مافیا بے لگام ہو چکا ہے۔ دکان داروں نے تمام بازاروں میں سرکاری زمین پر کرایہ دار بٹھا رکھے ہیں لیکن حکام مافیا کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔ فرضی آپریشن کر کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے۔ 22نمبر سے دھمیال آنیوالی سڑک پر غلط پارک کی جانیوالی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔