اسلام آباد( نیوز رپورٹر) آئی جے پی روڈ افتتاح سے پہلے ہی بیٹھنا شروع ہو گئی ۔ روڈ کی گندم گودام منڈی موڑ پر فلائی اوور سے ملحقہ سڑک کی ایک سائیڈ بیٹھ گئی ۔ متاثرہ سائیڈ کی تعمیر گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ہیوی ٹریفک کیلئے دو الگ لین مختص کی گئی ہیں لیکن وہ اس پر چلنے کی بجائے اسفالٹ لین استعمال کر رہے ہیں جو ہیوی ٹریفک کیلئے ڈیزائن نہیں کی گئیں۔ ٹریفک پولیس سے کہا گیا ہے کہ ہیوی گا ڑیوں کو پابند کیا جا ئے کہ وہ صرف کنکریٹ پورشن استعمال کریں۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ابھی دو سال تک روڈ میںجو بھی نقص سامنے آ ئے گا اس کی مینٹی ننس تعمیراتی فرم کی ذمہ دا ری ہے۔ |
|