شاہ اللّٰہ دتہ میں سی ڈی اے آپریشن، 377 کنال ا
7-6-2023
اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے شاہ اللہ دتہ میں منگل کو علی الصبح انسداد تجاوزات آپریشن کیا جس میں ساڑھے سات ارب روپے مالیتی سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی ۔ صبح 8بجے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران 377کنال اراضی وا گزار کروائی گئی ۔ اس دوران 5فارم ہاؤسز بھی مسمار کر دیئے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کے احکامات پر متاثرین اسلام آباد کو ایکوائر زمینوں کا معاوضہ ادا کرنے اور ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی وا گزار کروا کر طویل عرصے سے زیر التواء سیکٹرز پر ترقیاتی کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔