عید الاضحی پرجانوروں کے 191سیل پوائنٹس قائم ک
7-6-2023
لاہور (خبرنگار)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ جانوروں کے سیل پوائنٹس پر سیکورٹی اور صفائی کے جامع انتظامات کئے جائیں گے وہ روز سول سیکرٹریٹ میں لوکل باڈیز کے چیف افسران سے ویڈیو لنک کانفرنس کر رہے تھے۔ویڈیو لنک کانفرنس میں قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس اور عید الاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا صوبہ بھر میں لوکل گورنمنٹس نو پرافٹ نو لاس کے تحت تقریباً 191عارضی سیل پوائنٹس قائم کریں گی اور چیف افسران ٹیکس کولیکشن کے لیے ہر سال کی سیل کے مطابق لوکل لیول پر فارمولا تیار کریں گے۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیل پوائنٹس کے حجم،سیل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے مطابق ٹیکس کا فارمولہ تیار کیا جائے گا۔ چیف افسران عارضی مویشی منڈیوں سے سیلف کولیکشن اور آؤٹ سورس ماڈل کے تحت ٹیکس اکٹھا کریں گے۔