ملتان(سٹاف رپورٹر )واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (واپڈا ٹاؤن ) کی مینجنگ کمیٹی کے نو منتخب صدر چوہدری ناصر محمود اور سیکرٹری لئیق احمد خان نے کہا ہے کہ اتنی بھاری اکثریت سے کامیابی یہ ووٹرز کی محبت کا نتیجہ ہے اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ دن رات محنت کرکے ان کے اعتماد پر پورا اتریں اور واپڈا ٹاؤن کے تمام مسائل جلد سے جلد حل کرائیں ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں واپڈا ٹاؤن کے تمام ترقیاتی کام بہت جلد شروع ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹو ممبر محمود حسن بھٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سےخطاب کرتے ہوئے کیا ،محمود حسن بھٹی نے کہا کہ واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے سلسلے میں بھرپور کوشش کی جائے گی اور تمام واپڈا ٹاؤن کے مزدوروں کو ان کے حقوق لے کر دیں گے۔ |
|