کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایات کی ہے کہ نادرن بائی پاس سمیت صوبے میں باقاعدہ اجازت کے تحت قائم مویشی منڈیوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان کی ترتیب اور فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جس کے تحت سیکیورٹی کے مجموعی امور میں پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے ساتھ مربوط روابط اور امن وامان کی تمام تر صورتحال کو پیش نظر رکھا جائے، سیکیورٹی اور ٹریفک کے ٹھوس اقدامات کے حوالے سے صرف منتخب یا مخصوص کردہ مقامات پر ہی مویشیاں منڈیوں کے قیام کے اقدامات کرائےجائیں اور غیر قانونی مویشیاں منڈیوں کے خلاف ہر سطح پر اقدامات کو موُثر بنایا جائے،آئی جی سندھ نےکہا کہ ناردرن بائی پاس مویشیاں منڈی کو جانے اور آنیوالے تمام مرکزی و ذیلی راستوں سمیت اطراف کے علاقوں کا تھانوں کے لحاظ سے سروے کیا جائے اور جرائم سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ سرویلنس اور نشاندھی کے تحت چھاپہ مارکاروائیوں کو کامیاب بنایا جائے، مویشیوں کو لیکر جانیوالی مختلف گاڑیوں،مویشیوں کےبیوپاریوں کی سیکیورٹی کے لیئے ہائی ویز و دیگر شاہراہوں پر تھانوں کی سطح پرپیٹرولنگ پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مذید سخت کیا جائے، مویشیاں منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کے تحفظ کے لیئے عارضی پولیس پکٹس کے قیام ، کار/ موٹرسائیکل پارکنگ لاٹس پربھی حفاظتی اورٹریفک کے جملہ اقدامات غیرمعمولی بنائےجائیں،انہوں نےکہا کہ صوبے میں قیام امن اور مختلف علاقوں میں ممکنہ مشکوک و مشتبہ سرگرمیوں و جرائم پیشہ عناصر کی سرویلنس و نگرانی کے ضمن میں سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ضروری ہدایات پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو بھی کنٹی جینسی پلان کے تمام تر ضروری امور میں شامل کیا جائے |
|