گیس 50 فیصد مزید مہنگی، پنجاب، کے پی اور اسلام
3-6-2023
سلام آباد (عاطف شیرازی) گیس صارفین ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کیلئے تیار ہوجائیں۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔ اوگرا کے فیصلہ کے مطابق پنجاب, کے پی اور اسلام آباد کیلئے گیس اوسطا 50 فیصد مہنگی کرنے اور سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کا اوسط ٹیرف 45فیصد بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری مالی سال 2023-24 کیلئے دی ہے ۔ سوئی ناردرن کا ٹیرف415.11 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے اوگرا نے سوئی نادرن کا گیس ٹیرف موجودہ 823.57روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر اور اوسط ٹیرف1238.68فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی ہےجبکی سوئی سدرن کا ٹیرف 417.23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ سوئی سدرن کا موجودہ اوسط ٹیرف 933.46روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر اوسط ٹیرف 1350.68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔