اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اکثر بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں پر بجٹ 2023-24ءمیں نیا وِد ہولڈنگ ٹیکس لاگو کرنے پر غور شروع کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ٹیکس بین الاقوامی سفر والے مسافروں کی تمام کیٹیگریز پر لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبل ازیں ٹیکس کمیشن کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بینکنگ ٹرانزیکشنز اور رقم نکلوانے پر بھی دوبارہ ’وِد ہولڈنگ ٹیکس‘ لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ بینکنگ ٹرانزیکشنز، بینکنگ انسٹرومنٹس اور بینک سے رقم نکلوانے پر 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو اس ٹیکس کا نفاذ آئندہ ماہ جولائی سے ہو گا۔ |
|