غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا سائٹ آفس سر بمہ&#
31-5-2023
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے گزشتہ روز موضع کٹاریاں اور ٹھلیاں راولپنڈی میں واقع غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفتر سر بمہر کردیا ۔ اتھارٹی ترجمان کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 39 کے تحت اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے سیکشن 38 کے تحت ہاؤسنگ سکیم کے مالک سہیل نواز چیمہ کو بھی نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔