کے ڈی اے، سرجانی ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیر
31-5-2023
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کارروائی کے دوران سرجانی ٹائون سیکٹر 8 انڈسٹریل ایریا میں پلاٹ LA-64,65,66,67اور سیکٹر 8B کے 500 اسکوائر یارڈ پر مشتمل تمام پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے ارا ضی سرکاری تحویل میں لے لی گئی ، انڈسٹریل ایریا میں بائونڈری والز، مکانات، متعدد زیر تعمیر عمارتوں کو کامیاب حکمت عملی سے مسمار کردیا گیا،آپریشن کے دوران محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں ہیوی مشینری و افرادی قوت کے ساتھ بھرپور کارروائی کی، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے کہا ہےکہ ہائی کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے کے ڈی اے تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا، قابضین کے ساتھ کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی