راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر زرائع کے مطابق سگنل فری کوریڈور منصوبہ میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے اب کرال چوک کی بجائے عمار چوک تا موٹروے چوک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیاقت باغ چوک کو بھی سگنل فری بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کی تجویزپر کام جاری ہے۔ انڈر پاس صدر سے فیض آباد کی طرف جانے والی سائیڈ پر لیاقت باغ کے سامنے بنایا جائےگا۔عمار چوک تا موٹروے چوک منصوبہ پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ8ارب روپے ہے۔ تقریبا 24کلو میٹر لمبے کوریڈور کیلئے فنڈز کی فراہمی آئندہ مالی سال میں ہوگی۔اب دو فلائی اوور اور پانچ انڈر پاس ہوں گے۔پہلا فلائی اوور عمار چوک، دوسرا قاسم مارکیٹ چوک میں ہوگا۔ پی سی ہوٹل چوک میں انڈر پاس، جی ایچ کیو چوک میں انڈر پاس،جی پی او چوک میں ڈبل انڈر پاس،ایم ایچ چوک میں انڈر پاس اور گولڑہ موڑ چوک میں انڈر پاس بنایا جائےگا۔ |
|