انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ  
30-5-2023
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں50پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کا اضافہ، یورو کی قیمت 2.20 روپے تک بڑھ گئی ،پاؤنڈ بھی 1.20روپے تک مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے284.80 روپے سے بڑھ کر 285.30روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 285.80روپے پر برقرار رہی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 307.00 روپے سے بڑھ کر 308.00 روپے اور قیمت فروخت 310.00 روپے سے بڑھ کر 311.00 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2 روپے کے اضافے سے 330.00 روپے سے بڑھ کر 332.00 روپے اور قیمت فروخت 2.20 روپے کے اضافے سے 333.30 روپے سے بڑھ کر 335.50 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 380.00 روپے سے بڑھ کر 381.00 روپے اور قیمت فروخت 1.20 روپے کے اضافے سے 383.80 روپے سے بڑھ کر 385.00 روپے ہو گئی ہے۔