پشاور( جنگ نیوز ) اتفاق گروپ آف ہسپیٹلز کے چئیر مین عبدالحمید گورواڑہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ گلبہار سے منسلک پلاٹ جو کہ پچھلے 20سال سے خالی پڑا ہے۔اہل پشاور کی خدمات کیلئے اتفاق گروپ آف ہاسپٹلز کو الاٹ کیا جائے تا کہ اس پلاٹ پر ایک ماڈل ہسپتال بنا کر اسے کار آمد بنایا جائے،اپنے ایک بیان میں بانی اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفئیر ہسپتال عبدالحمید گورواڑہ نے کہاکہ اگر اتفاق گروپ آف ہاسپٹلز کو پلاٹ الاٹ کیا جائے تو اس پر تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ برطانیہ کے کرائون ویلا ہسپتال کی طرز پر ہسپتال اور ایک سکول جس میں اعلی معیار کی تعلیم غریب اور مستحق بچوں کیلئے بالکل فری ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر سے پشاور کے بڑے ہسپتالوں ،لیڈی ریڈنگ،خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔اس سے پہلے بھی حکومت کی الاٹ کی گئی زمین پر پشاور میں اتفاق کڈنی اینْد جنرل ویلفئیر ہسپتال گلبہار اور کو ہاٹ میں ہسپتال قائم کر کے مستحق مریضوں کو فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹ پر بننے والے ہسپتال میں برن سنٹر پیراپلیجک سنٹر ،معذور افراد کے لیے اور دیگر تمام شعبے بر وقت فعال رہیں گے۔امراض قلب کے مریضوں کو مکمل علاچ معالجہ ہو گااپنی طرز کا پورے پاکستان کیلئے ماڈل ہسپتال ہوگا جسے سٹیٹ آف آرٹ کہا جائے گااسی طرح سکول بھی جدید طرز کا ہو گا جس میں اعلی تربیت یافتہ اساتذہ خدمات انجام دینگے سکول میں سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھی ایک الگ شعبہ بنایا جائے گا |
|