ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں ایک کروڑ سے زائد کی لاگت سے دارالقران سینٹر، واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت6 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں ایک تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں دارالقرآن سینٹر، واٹر فلٹریشن پلانٹ، اولڈ ہال، داخلی گیٹ اور پارکنگ شیڈ اور کچہری کیمپس میں کیمسٹری لیبز کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا افتتاح کیاگیا، تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب ڈاکٹر سارہ مصدق فیکلٹی اور سٹاف ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا بنیادی مقصد طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ |
|