آئی جے پی روڈ پر آپریشن، متعدد تعمیرات مس&#
29-5-2023
اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر آئی جے پی روڈ کے رائٹ آف وے پرآپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد انتظامیہ راولپنڈی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔انسداد تجاوزات آپریشنز کی نگرانی ڈی جی انفورسمنٹ نے کی۔ قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن کر کے سرکاری اراضی واگزار کروالی لی گئی۔آپریشن کا آغاز خیابان سے کیا گیا اور تقریباً 3 کلو میٹر کے ایریا سے غیر قانونی گاڑیوں کی ورکشاپ کے 17 اضافی شیڈ، 10 ورکشاپ سے متعلقہ غیر قانونی کھوکھے 20 دکانیں متعد دیواریں اور درجنوں کباڑ خانے اور فروٹ سٹال مسمار کر کے تقریباً 270 کنال زمین واگزار کر لی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ آئی جے پی روڈ سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی اس اہم شاہراہ کی تعمیر کے سے عوام استفادہ کرسکیں۔