انٹر بینک میں ڈالر آج مہنگا ہو گیا
29-5-2023
کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔