کرایہ داروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پ
27-5-2023
پشاور (جنگ نیوز) میئر پشاور حاجی ز بیر علی نے کہا کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے کرایہ داروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ٹرانسفر پالیسی اور د یگر مسائل کے حل کیلئے کمیٹی 10دن کے اندر سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں گذشتہ روزایک اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں معاون خصوصی ملک مہر الٰہی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اویس احمد ڈائر یکٹر ایسٹ رحمان خٹک ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی ایازاحمد چیئرمین ولی محمد نور غلام ارشاد اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پراجلاس میں کیپٹل میٹروپولیٹن کے جو کرایہ دار فوت ہوچکے ہیں انکے ٹرانسفر پالیسی اصل کرایہ د اراو ر دیگر مسائل اور تجاوزیر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئیں اس موقع پرمئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ تاجروں کو کے مسائل حل کرنے کیلئے پہلا اجلاس طلب کیاگیاہے تاکہ تاجروں کے ٹرانسفر پالیسی اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکے اس حوالے سے جوکمیٹی بنائی گئی ہے وہ 7 جون تک رپورٹ پیش کریگی تاکہ جو مسئلے مسائل ہواسے حل کرسکیں ۔