اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی دو اہم اور مصروف ترین شاہراہیں ایکسپریس ہائی وے اور جی ٹی روڈ غیر محفوظ ہو کر رہ گئیں۔ دونوں شاہراہوں پر غروب آفتاب کے بعد پولیس موجود نہیں ہو تی ۔ فیض آباد انٹرچینج سے روات تک دونوں طرف تھانوں کی تعداد چھ اور حاجی کیمپ چوک سے ٹیکسلا ٹول پلازہ تک تھانوں کی تعداد چار ہو گئی ہے مگر تھانوں کی پولیس کی عدم موجودگی کے باعث وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔ ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد سے کاک پل تک مسلح موٹر سائیکل سوار شہریوں پر پستول تاننا اپنا حق سمجھتے ہیں۔پولس کی عدم موجودگی کی وجہ سے دونوں شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ ٹرک، ٹرالر اور بسیں لائن اور لین سے نکل کر چلنا اپنا حق سمجھتی ہیں جو ٹریفک حادثات میں اضافے کا موجب بنتا ہے۔ |
|