کورٹس کمپلیکس منصوبہ مکمل، بخشی خانہ، مسج
24-5-2023
اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے ورکس ڈ ائریکٹوریٹ نے سیکٹر جی الیون فور اسلام آ بادمیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کمپلیکس کے منصوبہ کو مکمل کر لیا ۔ اس کی تعمیر پر ایک ارب47کروڑروپے لاگت آئی اور اسے ڈیڑھ سال میں مکمل کیاگیا ۔ کمپلیکس میں93کورٹس ہیں۔ اس میں پانچ بلاک ہیں جو تین منزلہ ہیں۔ چار عدالتوں کے بلاک ہیں جبکہ ایک ایڈمن بلاک ہے جس میں ریکارڈ روم اور دیگر دفاتر ہیں۔ بخشی خانہ ‘ مسجد اور پولیس بیرک بھی تعمیر کی گئی ہے۔ ا س پلاٹکا سائز770+280فٹ ہے۔سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ورکس طاہر محمود نےبتایا کہ بلڈنگ مکمل ہے اور ریکارڈ کی منتقلی کا کام شروع کردیاگیا ہے۔ یہ کورٹس آئی ٹی کی سہولت سے آراستہ ہیں جہاں وڈیو ورچوئل کانفرنسنگ کی سہولت دستیاب ہو گی۔ آئی ٹی کی تنصیب حتمی مرحلے میں ہے جسے تین جون تک مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے۔ چھ جون سے اس کورٹس کمپلیکس میںمقدمات کی سماعت شروع ہو جا ئے گی۔کمپلیکس کے گرد حفاظتی چار دیواری بھی تعمیر کی گئی ہے۔ پراجیکٹ کی پی سی ون لاگت دو ارب 23کروڑروپے ہے