اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی اور انوئر منٹونگ کے واٹر ٹینکرز کو ڈیزل کی فر اہمی بحال ہوگئی ۔ ذ رائع کے مطابق گزشتہ روز فنا نس ونگ نے پی ایس او کو پانچ کروڑ رو پے کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی منظوری دی ۔ یہ فائل شعبہ ایم پی او نے کئی روز پہلے بھیجی تھی لیکن روایتی سرخ فیتے کا شکار تھی۔ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے واٹر ٹینکرز کو ڈیزل کی سپلائی بند ہوگئی تھی ۔ سی ڈی اے اپنا پٹرول اور ڈیزل پی ایس او سے خریدتا ہےجس کیلئے اس سے قبل با قاعدگی سے ادائیگی کی جا رہی تھی لیکن اب فنا نس ونگ نے بلا وجہ فنڈز کی ایلو کیشن میں تاخیر کی جس کی وجہ سے واٹر ٹینکرز کھڑے ہوگئے اور شہر یوں کو پانی کی فر اہمی معطل ہوگئی۔ انوائرمنٹکے واٹر ٹینکرز کھڑے ہونے سے پودوں کو بھی پانی نہیں مل سکا۔ |
|