کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی میں کونسلرز نے پمپنگ 
23-5-2023
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کنٹونمنٹ کورنگی کریک کے زیر انتظام پمپنگ سسٹم کو منتخب کونسلرز نے بند کر کے مہنگے داموں ٹینکر سروس شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک میں واقع کراسنگ بھٹائی کالونی تقریباً چھ سال قبل کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے پانی کی لائنیں بچھائیں اور ہر سیکٹر میں پمپنگ اسٹیشن قائم کیئے تھے پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے پانی کو پمپ کر کے مکینوں کو گھر گھر پانی فراہم کیا جا رہا تھا اور علاقہ مکین اس انتظام سے مکمل طور پر مطمئن تھے تاہم گذشتہ سال کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات ہوئے ان انتخابات میں کامیاب ہونے والے کونسلرز کو فراہمی آب کا انتظام دے دیا گیا مکینوں کا کہنا ہے کونسلرز نے پمپنگ سسٹم کو بند کر کے ناغہ سسٹم متعارف کروایا ہفتے میں ایک بار صرف چالیس منٹ تک پانی فراہم کیا جاتا ہے جو ناکافی ہے بلکہ پانی نہ ملنے کے برابر ہے اور دوسری طرف کونسلرز نے لائنوں میں آنے والے پانی کو ٹینکرز کے زریعے مہنگے داموں فروخت شروع کر دی ہے اور مذکورہ ٹینکر سروس انہی پمپنگ اسٹیشنز پر شروع کی گئی ہے جو عوام کے لیئے بند کر دیئے ہیں۔ بد انتظامی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کنٹونمنٹ انت