کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،آئی ایم ایف سےقسط ملنے کے امکانات معدوم ہونے کی خبروں سے ڈالر سمیت دیگرغیر ملکی کرنسیوں کی طلب میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.80 روپے تک بڑھ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں 6 روپے تک کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر 300 کی حد عبور کرتے ہوئے 305 روپے پر پہنچ گیا۔
یورو کی قیمت میں 5.50روپے تک کا اضافہ، پاؤنڈ بھی 8 روپے تک مہنگا ہو گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے 285.45 روپے سے بڑھ کر 285.75 روپے اور قیمت فروخت 1.80 روپے کے اضافے سے 286.20 روپے سے بڑھ کر 288.00 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 297.00 روپے سے بڑھ کر 302.00 روپے اور قیمت فروخت 6 روپے کے اضافے سے 299.00 روپے سے بڑھ کر 305.00 روپے ہو گئی ہے۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 4.70 روپے کے اضافے سے 321.30 روپے سے بڑھ کر 326.00 روپے اور قیمت فروخت 5.50 روپے کے اضافے سے 324.50 روپے سے بڑھ کر 330.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 7.70 روپے بڑھنےکے بعد 369.30 روپے سے بڑھ کر 377.00 روپے اور قیمت فروخت 8 روپے بڑھنے کے بعد 373.00 روپے سے بڑھ کر 381.00 روپے ہو گئی ہے۔
دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 74 پیسے کے اضافے سے 286.56 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
|
|