راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق رنگ روڈ الائنمنٹ کے چناؤ کیلئے ترکش کمپنی کنسورشیم کو منتخب کرلیا گیا ۔بوٹیک بوسپورس ٹیکنیکل کنسلٹنگ کمپنی کے ساتھ ایشین کنسلٹنگ انجینئرز کے جوائنٹ ونچرنے سب سے کم بولی دی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ تک معاہدہ ہوجائے گا۔الائنمنٹ چناؤ کیلئے کنسلٹنٹ کی فیس30ملین روپے رکھی گئی تھی۔ترکش کمپنی نےدو کروڑ پچاس لاکھ65ہزار روپے کی بولی دی ۔منتخب کنسلٹنٹ کمپنی رنگ روڈ الائنمنٹ کیلئے حتمی رائے دے گی۔اب تک تین مختلف الائنمنٹس بنی ہوئی ہیں۔انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کمپنی رائے دے گی کونسی بہتر ہے۔زرائع کے مطابق کنسلٹنٹ کمپنی چھ ماہ میں کام مکمل کرے گی۔حتمی الائنمنٹ کے چناؤ کے بعدمنصوبہ پر کام شروع کردیا جائے گا۔منصوبہ اےڈی پی میں موجود ہےاور اس کیلئے ابتدائی طور پر دو ارب روپے بھی مختص ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رنگ روڈ الائنمنٹ کو تنازع سے پاک بنانے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کمپنی کو ہائر کیا گیا ہے۔
|
|