اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) گر می کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی اسلام آ باد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی لیکن اس کے با وجود سی ڈی اے انتظامیہ کی شعبہ واٹر سپلائی کی جانب کوئی توجہ نظر نہیں آتی۔ ذ رائع کے مطابق سملی ڈیم میں پانی کی سطح گرنے کے بعد راشننگ شروع کر دی گئی ہے۔سملی ڈیم سے اسلام آ باد کو پانی کی یومیہ سپلائی 32ملین گیلن سے کم کرکے 22ملین گیلن کردی گئی ہے تاہم خان پور ڈیم اور ٹیوب ویلز سے سپلائی جاری ہے۔ قلت کی وجہ سے شہر یوں کی واٹر ٹینکرز کیلئے یومیہ شکایات 400سے500 کے دوران پہنچ گئی ہیں ۔ سی ڈی اے کے پاس اس وقت30واٹر ٹینکرز ہیں جن میں سے 15خراب ہیں ۔ فندز نہ ہونے کی وجہ سے ان ٹینکرز کی مرمت نہیں کی جا رہی ۔ شعبہ ایم پی او واٹر ٹینکرز کیلئے ڈیزل دینے سے بھی انکاری ہے۔ ایم پی او کے حکام کا موقف ہے کہ انہیں بھی فنڈز کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر یوں نے چیئر مین سی ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ پانی کی فر اہمی کو یقینی بنا نے کیلئے واٹر ٹینکرز کی فوری مرمت کرائی جا ئے اور ڈیزل کی فر اہمی یقینی بنا ئی جا ئے۔ ادھر شہریوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ اربوں روپے کے پلاٹس کی آکشن کے باوجود سی ڈی اے کے پاس واٹر ٹینکرز کی مرمت اور ڈیزل کے فنڈز نہیں ہیں۔ |
|