اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)گلبرگ گرینز اور پی ڈبلیو ڈی کے در میان ایکسپریس وے کی توسیع و تعمیر کا کام بند ہونے کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے شہر یوں کو مسائل اور مشکلات کا سا منا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئر مین سی ڈی اےسے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام فوری طور پر بحال اور بلاتاخیر مکمل کیا جا ئے۔ ذ رائع کے مطابق سی ڈی اے نے یہ کام ایف ڈبلیو او کو ٹھیکہ دیا ہے تاہم ایف ڈبلیو او نے یہ کام نجی فرم کو سب لیٹکیا ہوا ہے۔ نجی فرم کو کئے گئے کام کے بل ادا نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے اس نے کام بند کردیا ہے۔ فرم نے رمضان میں کام بند کیا تھا اور ابھی تک کام دو بارہ شروع نہیں کیا۔ایکسپر یس وے مصروف ترین ہا ئی وے ہے جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہو رہا ہے۔ کورنگ پل کو بھی ابھی تک مکمل نہیں کیا جا سکا۔ اس کی چھت ڈال دی گئی ہےلیکن ابھی کافی کام باقی ہے۔ پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک تک کے پورشن میں سواں برج اور بھنڈر برج پرتیزی سے کام جاری ہے۔ٹی چوک سے ڈی ایچ اے تک ہائی وے کی توسیع کا کام شروع کر دیاگیا ہے۔ڈی ایچ اے انٹر چینج کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ در یںاثنا ء ٹی چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے تعمیراتی فر موں کی پری کوا لی فیکیشن کیلئے در خواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ |
|