انٹر بینک: ڈالر 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
10-5-2023
امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلے مسلسل جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 66 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان آج ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 111 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 262 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔