اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نےاسلام آباد کے سیکٹرG-11 احتساب عدالت چوک سے G-12 اور G-13 کے درمیان سروس روڈ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سروس روڈ کی تعمیر سے G-13 اور G-14 کے رہائشی کیلئے سہولت پیدا ہوجائے گی اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کا رش کم ہو جائے گا اور سیکٹرکے رہائشی سروس روڈ استعمال کرکے اپنے سیکٹروں میں جاسکیں گے۔سی ڈی انوائرنمنٹ حکام نے گرین بیلٹ کے دونوں اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں درخت لگائے ہیں جس کے باعث روڈاور خوبصورت ہوجائے گا۔G-13 کے رہائشیوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ سروس روڈ کا یو ٹرن G-13/4 کے مین سروس روڈ پر دیا جائے اس سے پہلے تمام سیکٹرز میں یوٹرن سروس روڈ پر ہوتے ہیں لیکن یہ سروس روڈچند فرلانگ پہلے بنا دیا گیا ہے جس سے G-13/4 اور G-13/3 کے رہائشیوں کو سیکٹر میں داخلے کیلئے تین کلومیٹر آگے جاکر ڈبل روڈ سے یوٹرن لیکر واپس اپنے سیکٹر میں آنا پڑتا ہے جس سے سروس روڈ کی افادیت ختم ہوجائے گی۔ ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور یوٹرن مین سروس روڈ پر بنایا جائے۔ |
|