رنگ روڈ الائنمنٹ چناؤ کیلئے کنسلٹنٹ کا حت
20-4-2023
راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق رنگ روڈ الائنمنٹ کے چناؤ کیلئے چار انٹرنیشنل کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے۔ کنسلٹنٹ کا حتمی چناؤ28اپریل کو کیا جائے گاجس کے بعد منتخب کنسلٹنٹ کمپنی15مئی تک کلیئرکردے گی کہ کونسی الائنمنٹ بہتر ہے۔ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کیلئے اس وقت تین الائنمنٹ موجود ہیں جس میں ایک سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمد محمود والی ہے۔کنسلٹنٹ کے حوالے سے موجودہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کیلئے دئیے گئے اشتہار پر چار کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کنسلٹنٹ کمپنی کی طرف سے حتمی رائے سامنے آئی رنگ روڈ منصوبہ پر کام شروع کردیا جائے گا۔منصوبہ اےڈی پی میں موجود ہےاور اس کیلئے ابتدائی طور پر دو ارب روپے بھی مختص ہیں۔ادھر راولپنڈی کے تجارتی و کارروباری حلقوں بالخصوص راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بڑی تاجر تنظیموں نے رنگ روڈ کی فوری طور پر تعمیر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہو اہے۔کیپٹن محمود کی تیار کردہ الائنمنٹ کے تحت 66اعشاریہ 3کلومیٹر کی رنگ روڈ ریڈیو پاکستان جی ٹی روڈ سے ٹھلیاں اور پھر سنگجانی تک تھی جس پر لاگت کا تخمینہ64ارب روپے تھا