بغیر نقشہ منظوری تعمیر کمرشل عمارتوں کوجر | ||||
19-4-2023 | ||||
جہلم(نا مہ نگار) بغیر نقشہ منظوری تعمیر ہونے والی کمرشل عمارتوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے جبکہ نقشہ سے ہٹ کر تعمیر ہونے والی عمارتوں کو تکمیلی سرٹیفیکٹ جاری نہیں ہوں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عمارتوں کی تعمیر سے قبل تمام متعلقہ محکموں کی اجازت اور قانون کے مطابق نقشہ پاس ہونا ضروری ہے |