راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کے مصروف ترین راجہ بازار میں تجاوزات کی بھر مار کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ۔گوالمنڈی چوک سے فوارہ چوک تک کئی کئی گھنٹے بدترین ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ۔ فوارہ چوک میں پارکنگ پلازہ ہونے کے باوجودامپیریل مارکیٹ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں موٹرسائیکل آدھی سڑک پر کھڑے کر دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سےسڑک تنگ ہو جاتی ہے اور ٹریفک شدید متاثر ہو تی ہے۔شہریوں کے مطابق خریداری کی غرض سے راجہ بازار جانا بہت دشوار ہو چکا ہے ۔دکانداروں نے اپنی دکانوں کا سامان دکانوں نے باہر کئی کئی فٹ تک رکھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے فٹ پاتھ نام کی کوئی چیز نظر نہیںآتی اور خواتین ، بزرگوں اور بچوں کو پیدل چلنے میں شدید دشوای کا سامان کرنا پڑتا ہے۔ |
|