کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹول پلازہ اور ٹریفک انٹرسیکشن پر سرویلینس کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے سی پی او میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، آئی جی سندھ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹول پلازہ اور ٹریفک انٹر سیکشنز پر کیمروں کی تنصیب کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے ،منصوبے کا آغاز سندھ ٹول پلازہ سرویلنس پروجیکٹ کے تحت کیا جارہا ہے،منصوبے کے مطابق 40 ٹول پلازہ جبکہ شارع فیصل اور ڈیفنس کی شاہراہوں پر 20 سرویلنس کیمرے نصب کیئے جائیں گے،انہوں نے ہدایات دیں کہ ڈی آئی جیزآئی ٹی اور ٹریفک منصوبے کی تکمیل کے لیئے فوری اقدامات کریں اور متعلقہ اداروں سے باہم روابط کے بعد فی الفور آگاہی دی جائے۔مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کے لیئے تمام تر کاوشیں کی جائیں۔ |
|