اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس تمام تر دعوؤں کے باوجود نو پارکنگ کی خلاف ورزی اور فٹ پاتھ پر غیرقانونی پارکنگ پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکی ، بلیو ایریا ،فضل حق روڈ،ناظم الدین روڈ، آئی ناظم سروس روڈ، آبپارہ ،سپر ،جناح سپر مارکیٹ میں مین شاہراہوں پر ڈرائیورز بلا خوف و خطر گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں۔ جب ٹریفک پولیس نو پارکنگ کی خلاف ورزی پر ایکشن ہی نہیں لے گی تو یہ سلسلہ رکے گا کیسے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ |
|