اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سی ڈی اے میں جعلی “ ہوم میڈ “ فائلز کا ایک اورمالیاتی اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ ایک درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے نے ایکشن بھی لے لیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق موضع شاہ اللہ دتہ ، ڈی 13میں 6سو کنال کے جعلی 40فرد اور انتقالات پر مبنی “ہوم میڈ “ فائلز سامنے آگئی ۔ سی ڈی اے نے سیکٹر D,13کی قرعہ اندازی 25مئی کو کرنے کا اعلان کیا اور اخبارات کو جاری اشتہارات کئے موضع ڈی تیرہ کے کلیم طلب ہوتے ہیڈپٹی کمشنر آفس کے ریونیو ریکارڈ سے شاہ اللہ دتہ کا نقشہ (تین )غائب کردیا گیا۔ نقشہ تین شاملات دیہہ کے بارے میں ہو تا ہے ۔نقشہ غائب ہونے پر ممبر اسٹیٹ افنان عالم نےگرداور شیراز اور پٹواری فخر عباس کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرکے ریکارڈ ریکور کرنے کیلئے لکھا ،چئیرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے کھلی کچہری میں درخواست پر کاروائی اور اسکے بعد باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا انکوائری شروع ہوتے ہی ڈی تیرہ کی مزید جعلی فائلز کا انکشاف بھی ہوا ، انکوائری شروع ہونے پر “ شہر کے بعض بااثر شخصیات نے اپنے خلاف میگا اسکینڈل کو روکنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کرد یے۔ سی ڈی اے حکام کے مطا بق سیکٹر D-13 انکوائری کا مینڈیٹ صرف ریونیو عملے تک محدود نہیں انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں بلاامتیاز ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ سی ڈ |
|