ملتان (سٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ملتان انتظامیہ کی نااہلی ، ملتان شہر میں 200 ہاوسنگ سکیموں کی منظوری کے باوجود صرف 12 ہاوسنگ سکیموں سے بلنگ وصولی کا انکشاف ہوا ہے، واسا ملتان کو ہاوسنگ سکیموں سے پانی اور سیوریج بلز کی وصولی میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، بتایا گیا ہے کہ ملتان شہر میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، ضلع کونسل اور ایم ڈی اے سے 200سے زائد ہاوسنگ سکیمیں منظور ہیں جبکہ 190 ہاوسنگ سکیمیں غیر منظور شدہ ہیں اور کچھ کے کیس مذکورہ اداروں میں موجود ہیں۔ ملتان کی 200سے زائد منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں میں سے صرف 3 درجن سے زائد ہاوسنگ سکیموں نے واسا ملتان سے این او سی لے رکھا ہے ، واسا آفیسران کی غفلت اور کرپٹ ریکوری کے باعث صرف 12ہاوسنگ سکیمیں سیوریج کا بل جمع کروا ر |
|