گزشتہ ہفتے سستا ہونے والا ڈالر آج مہنگا ہو &
17-4-2023
گزشتہ ہفتے کے آخری دنوں میں امریکی ڈالر تسلسل کے ساتھ سستا ہونے کے بعد آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 289 روپے میں دستیاب ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان یہ بھی پڑھیے انٹر بینک، ڈالر 70 پیسے تک سستا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 248 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا