ہاؤسنگ اتھارٹی کےپر اجیکٹ ڈائریکٹر کی تق
11-4-2023
اسلام آ باد (رانا غلام قادر ، نیوز رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے در میان پارک روڈ اسلام آ باد پر وکلاء کی ہا ؤسنگ سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری پر تنا زع کھڑا ہو گیا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اظہر حمید ایم ای ایس کے گریڈ17 کے افسر ہیں جنہیں نومبر 2019میں تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ہا ؤسنگ اتھارٹی میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل تعینات کیا گیا۔اکتوبر 2022میں ان کے ڈیپوٹیشن میں یکم نومبر 2022سے 31اکتوبر 2024تک دو سال کی توسیع کی گئی ۔9مئی 2022کو انہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین اینکلیو اسلام آ باد کے عہدے کا لک آفٹر چارج دیا گیا۔ 22مار چ2023کو ان سے یہ چارج لے لیا گیا اور غلام فرید کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔ 24مارچ کو اس حکم پر عمل درآ مد معطل کردیاگیا۔ سپریم کورٹ بار کا عتراض یہ ہے کہ اظہر حمید گریجویٹ انجینئر نہیں بلکہ بی ٹیک انجینئر ہیں۔ دوسر ااعتراض یہ ہے کہ اتنے بڑے میگا پراجیکٹ کو لک آفٹر چارج پر نہیں چلایا جا سکتا۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے آٖ فس میمورنڈم مجریہ نو اپریل 2021واضح کر تا ہے کہ سول سرونٹس ایکٹ 1973اور رولز کے تحت لک آٖفٹر چارج کوئی چارج نہیں ہوتا۔ انہیں صرف معمول کے روزمرہ کے عارضی کام کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چار اپریل کو پارک روڈ کی ہاؤسنگ سکیم کے انفرا سٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کے کنٹریکٹ کا لیٹر اپنے دستخط سے جاری کیا ہے۔یہ ٹھیکہ چار راب 77کروڑ 49 لاکھ روپے میں ایوارڈ کیا گیا ہے۔