سی ڈی اے کانجی تعلیمی اداروں کو کرائے پر پلا&
6-4-2023
اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نجی تعلیمی اداروں کو کرائے کی بنیاد پر پلاٹ الاٹ کرنے کے لیے نئی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ ذ رائع کے مطابق سی ڈی اے نے نجی سکولوں کے لیے نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق جو سکول رہائشی علاقوں سے باہر جانے سے قاصر ہیں ان کے لیےسکولوں کو پلاٹ کرائے پر دینے کی تجویز ہے جس پر سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔ شہری ایجنسی 20 سے 25 سال کے لیے کرائے پر پلاٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سکول کے مالکان سے ماہانہ کرایہ وصول کیا جائے گا۔ سکول طے شدہ رقم سے زیادہ فیس نہیں لیں گے۔مختلف فیس وصول کرنے والے اسکولوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔اس سے قبل سی ڈی اے نے متعدد نجی سکولوں کو معمولی نرخوں پر پلاٹ الاٹ کیے تھے تاہم یہ ریلیف والدین کو نہیں دیا گیا۔