ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کوٹہ دیا جائے، سی ڈی ا&#
4-4-2023
اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ کی جانب سے سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات، چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین بشمول ریٹائرڈ اور بیوہ کے منظورشدہ پلاٹوں کی فوری الاٹمنٹ،تمام ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں ملازمین کیلئے 25فیصدکوٹہ مختص کیا جائے،آٹھ سال مدت ملازمت پوری کرنیوالے ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کیلئے پالیسی بنائی جائے،سی ڈی اے ملازمین کیلئے نئی رہائشی کالونیوں کی تعمیر کی جائے،پالیسی کے ذریعے ہر ملازم کی ریٹائرمنٹ سے پہلے اسکا بچہ /بچی سی ڈی اے میں بھرتی کی جائے،پروموشن کوٹہ میں اضافہ کیا جائے،سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کی آسامیوں میں ضرورت کے مطابق بھرتی کرکے موجودہ کمی کو پوراکیا جائے، موجودہ الاؤنسز میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔انہوں نے دیگر مطالبات بھی پیش کئے۔