بڑی سوسائٹیز میں کوٹھیوں وپلاٹوں کی ٹرانس
3-4-2023
راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی جانب سے شہر کی تمام وی وی آئی پی ہائوسنگ سوسائٹیز میں موجود کوٹھیوں اور پلاٹوں کی ٹرانسفر اور فروخت کیلئے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ این او سی لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ این او سی نہ ہوتے ہوئے ان پراپرٹیز کی خرید و فروخت کرنے والوں کو گرفتارکیا جائے گا اور ان کو بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسی طرح 13 بڑے ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 248 پراپرٹی یونٹس سیل کر کےان ڈیفالٹرز کو محکمہ کی سرکاری حوالات میں بند کر دیا گیا ۔ محکمہ کی جانب سے این او سی کی پابندی سے محکمہ کو سالانہ کروڑوں روپےکا ریوینو حاصل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے ماہ رمضان میں عید الفطر تک سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی ڈیفالٹرز کیخلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔