اسلام آ باد ( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے متاثرین اسلام آ باد کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کے عمل کی نگرانی کیلئے نگران کمیٹی تشکیل دیدی۔ ممبر انسپکشن سی ڈی اے ریاض احمد جاوید رندھاوا کو کمیٹی کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔ ممبران میں ڈپٹی ڈی جی بی سی ایس شہزاد نقوی ‘ ڈائریکٹر ڈسپلن امبر گیلانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو عبد الرزاق خا کوانی شامل ہیں۔ کمیٹی کی ٹی او آرز بھی جاری کی گئی ہیں۔کمیٹی سیکٹر آئی پندرہ کی قرعہ اندازی کیلئے تمام کیسز کی سکروٹنی کرے گی۔ کیسز کی سکروٹنی کیلئے معیار مقرر کرےگی۔ رپورٹس کے درست ہونے کا جائزہ لے گی۔ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی میں دستیاب لینڈ ریکارڈ سے تصدیق کرےگیاور موازنہ کرے گی۔پبلک نوٹس کے تحت آنے والے اعتراضات کا جا ئزہ لے گی۔ حقیقی مستحقین الاٹیوں سے انصاف اور شفافیت کو یقینی بنا ئے گی۔کمیٹی یقینی بنا ئے گی کہ الاٹی نے سی ڈی اے کو اپنی اراضی کا قبضہ دیدیا ہے جو تجاوزات سے پاک ہو۔کمیٹی سیکٹر آئی پندرہ کی گزشتہ قرعہ اندازی کا ریکارڈ حاصل کرےگی تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ الاٹیوں نے سی ڈی اے کو قبضہ دیدیا ہے یانہیں اور سی ڈی اے نے ادائیگیاں کردی ہیں یا نہیں۔ کمیٹی تین ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔پلاٹوں کی قرعہ اندازی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ کمیٹی یہ سر ٹیفیکیٹ جا ری نہ کردے کہ تمام عمل شفاف اور میرٹ پر ہوا ہےاور یہ کہ تمام الاٹی سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے لینڈ ریکارڈ کے مطابق حقیقی ہی |
|