دو ہزار فلیٹس کیلئے 46 سو اوورسیز پاکستانیوں
23-3-2023
اسلام آباد( رانا غلام قادر نیو زرپورٹر)سی ڈی اے کو اوورسیز نیلو ریزیڈنشیا سکیم میںحوصلہ افزا رسپانس ملا ہے۔ سی ڈی اے نے اوورسیز پاکستانیوں سے علی پور فراش اسلام آ باد میں زیر تعمیر 2000فلیٹس فروخت کیلئے درخواستیں مانگی تھیں۔ یہ فلیٹس ڈالر میںفروخت کئے جائینگے۔ ایک فلیٹ کی قیمت 30ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اب تک 4600اوورسیزپاکستانیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ پچاس ڈالر سے رجسٹریشن کی گئی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں فلیٹکی قیمت تقریباً80لاکھ روپے بنتی ہے۔ رقم کی وصولی کیلئے اسٹیٹبینک اور نا درا سے بھی تعاون حاصل کیا جا ر ہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ دوہزار فلیٹس لوکاسٹ شہر یوںکیلئے بنائے جا رہے تھے جنہیں اب اوورسیز پا کستانیوں کیلئے مختص کردیاگیا ہے۔یہ فلیٹس ماڈل اربن شیلٹر پراجیکٹکی سائٹ پر زیر تعمیر ہیں جو بنیادی طور پر اسلام آ باد کی کچی آ بادیوں کے مکینوں کی بحالی کیلئے بنایا گیا تھا۔ یہ پانچ منزلہ فلیٹس ہیں ۔ ایک فلیٹکا کورڈایریا 779مربع فٹہے۔ دو بیڈ کے فلیٹہے ۔ یہ پچاس بلاکس ہیں اور ان میں اب لفٹ کی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی کمپلیکس میں کچی آ بادی کے مکینوں کیلئے بھی دس بلاک زیر تعمیر ہیں۔ اوورسیز کیلئے اس سائٹ کے انتخاب پر سوالات نے جنم لیا ہے تاہم سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ اوورسیز پا کستانیوں کی وجہ سے اس ایریا کو مزید بہتر سہولتیںمیسر آئیں گی۔